لاہور، گونگا سائیں ڈھولچی انتقال کرگئے ۔ گونگا سائیں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق گونگا سائیں ڈھولچی اپنی طرز کے ایک منفرد فنکار تھے جو صوفی بزرگان دین کی درگاہوں اور مزارات پر ڈھول بجا کر دھمال سجانے میں مہارت رکھتے تھے ۔
گونگا سائیں ڈھولچی کئی سال سے لاہور میں معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال کے مزار پر حاضری دیتے تھے اور ہر جمعرات کو صوفیانہ رقص اور والہاںہ انداز میں ڈھول بجا کر محفل گرما دیا کرتے تھے ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گونگا سائیں کی طبعیت خراب ہوئی تو ان کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ دل کا اچانک کام نہ کرنا بتائی ۔
گونگاسائیں ڈھولچی کی نماز جنازہ اورتدفین ٹھوکر نیاز بیگ میں کی گئی جس میں ان کے قریبی ساتھیوں اور عزیز واقارب نے شرکت کی ۔