پاکستان میں کامیابی کے لئے مجھے بڑی محنت کرنا پڑی ، اداکارہ میرا

04:39 PM, 19 Apr, 2021

ہوسٹن ،پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ خواتین دنیا میں آبادی کا پچاس فی صد ہیں لیکن سب سے محروم طبقہ بھی وہ ہی ہیں ۔

اداکارہ میرا امریکی ریاست ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ میں خواتین کے موضوع پر تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔اداکارہ میرا نے  کہا کہ خواتین کو ان کے کام کا کم معاوضہ دینے کے ساتھ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے ۔ 

میرا نے کہا کہ پاکستان میں مردوں کے معاشرے میں مجھے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے بہت جدوجہد کرنا پڑی ۔ میرا کا کہنا تھا کہ اپنی منزل کے حصول کے لئے میرا سفر آسان نہ تھا ۔ مجھے کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا پڑی ہے ۔ 

مزیدخبریں