اسلام آباد،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں ۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، صبح 3 بجے میٹنگ ختم ہوئی، کچھ دیر بعد دوبارہ میٹنگ شروع ہو گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر ہم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی شام کو خطاب کریں گے۔
قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔