نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ

02:29 PM, 19 Apr, 2021

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے   سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنےکافیصلہ کرلیا  ہے۔جائیدادیں فروخت کرنےکیلئےنیب راولپنڈی نے درخواست تیار کر لی  ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے نیب  پراسیکیوٹر احتساب عدالت  میں درخواست جمع کرائیں گے۔فروخت  کی جانے والی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپرملز،بخش ٹیکسٹائل ملز اورحدیبیہ انجینئرنگ  شامل ہیں ۔

 نیب کے مطابق لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی ،110ایکڑپرمشتمل فش فام اورلاہورکےپوش علاقےمیں 20ایکڑاراضی بھی فروخت  کی جائے گی۔

نواز شریف کا مری کابنگلہ،شانگلہ گلی کاگھر،شیخوپورہ میں2قیمتی جائیدادیں اور  ان کےنام پر5قیمتی گاڑیاں بھی نیلام کی جائیں گی۔سابق وزیر اعظم کے 3فارن اور5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم بھی قومی خزانےمیں منتقل کردیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو  نےسیکشن88سی آرپی سی کےتحت عدالت سےاجازت مانگی ہے،۔نوازشریف کو عدالت نے  اگست2020سے اشتہاری قراردیا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 2019 میں علاج کے لیے لندن گئے تھے لیکن انہوں نے پاکستان واپسی سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے ان کو اشتہار ی قرار دے دیا۔

مزیدخبریں