قومی اسمبلی میں آج گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کی جائے گی

12:23 PM, 19 Apr, 2021

اسلام آباد: توہین آمیز خاکوں کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے آج  قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  قرارداد حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کر لیا گیا ہے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے دستخطوں سے مسودہ تیار کیا گیا۔  

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا اس حوالے سے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں