مظفرگڑھ میں خواجہ سراؤں کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا،اس موقع پر نہ صرف جوتیوں کا آزادانہ استعمال ہوا بلکہ دونوں گروپ نالیوں سے گندگی اٹھا کر بھی ایک دوسرے پر پھینکتے رہے.
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے غوث کالونی میں خواجہ سراؤں کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم میں دونوں خواجہ سرا گروپوں کی جانب سے جوتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
دونوں گروپ نالیوں سے گندگی اٹھا کر بھی ایک دوسرے پر پھینکتے رہے.دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک گروپ کو لیڈ کرنے والی شی میل ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر شاہانہ عباس شانی کا کہنا تھا کہ ملتان سے آئے شرپسند خواجہ سراؤں نے ان پر حملہ کیا.
ان کا کہنا تھا کہ دھوکے سے بلاکر انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا.دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں مکان اور پیسوں کے لین دین کا تنازع چل رہا ہے،لڑائی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.