اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5152 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 60ہزار 162 افراد کے ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 5ہزار 152 افراد میں کوروناکی تصدیق ہو ئی۔مثبت کیسز کی شرح8.56 فیصدرہی۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7لاکھ 61 ہزار 437ہوگئی۔ اموات کی تعداد 16ہزار 316 ہے۔ کورونا کے 6 لاکھ62زار 845مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 82,276ہے۔