اسلام آباد: حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اربوں روپے کے رمضان پیکیج سے عام شہری فائدہ نہ اٹھا سکا، مارکیٹ میں دو قسم کی چینی فروخت ہونے سے چینی مافیا فائدہ اٹھانے لگا۔
نیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی 85روپے کلو فروخت ہونے والی چینی چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کی وجہ سے دوبارہ چینی مافیا کے پاس جارہی ہے جو بازاروں میں 95سے 100روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے دکاندار وں کو چلنے والی چینی دکاندارا کی ڈیمانڈ پوری نہیں کرتی اس چینی کی فروخت کے لئے ڈی سی کی طرف سے کوئی میکیزم نہیں ہے دکاندار کے پاس کوئی فروختگی ریکارڈ نہیں ہے۔
دکاندار ایک کلو فی کس کے حساب سے چند واقف کاروں کو چینی دے کر اسٹاک ختم ہونے کا بہانہ کر لیتا ہے اور بقیہ 80 روپے کلو چینی 95 روپے کلو والی چینی میں مکس کر دیتا ہے اور بڑے مزے سے 82 روپے خرید والی چینی کو 95 روپے یا 100 روپے کلو فروخت کر دیتا ہے۔
حکومت کو بازار میں صرف 85 روپے فروخت والی چینی ہی مہیا کرنی چاہیے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو سکے حکومت جان بوجھ کر چینی مافیا کو پر موٹ کر رہی ہے اور انہیں بڑا منافع کمانے کا جواز مہیا کیا جا رہا ہے حکومت کو غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر جگہ ایک ہی قیمت فروخت مقرر کرنی چاہیے ورنہ اربوں روپے کی سبسڈی امیر ہی کھا جائیں گئے۔