دفتر کی محبت میں اپنے بیٹے کا نام ہی " ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹیکل کمیونیکیشن" رکھ دیا

08:48 AM, 19 Apr, 2021

جکارتہ : کوئی سوچ سکتا ہے کہ کسی کو اپنے دفتر سے اتنی محبت ہو کہ وہ اپنے بچوں تک کے نام اپنے دفتر کے نام پر رکھ دے ، انڈونیشیا میں ایسا شخص بھی مل گیا ہے جس نے اپنے بچے کا نام اپنے دفتر کے نام پر رکھ کر دنیا بھر کو حیران کردیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک شخص نے دفتر کی محبت میں اپنے بیٹے کا نام ہی ‘Department Of Statistical Communication’  ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹیکل کمیونیکیشن رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ یوگا یاہودی نامی شخص انڈونیشیا کے صوبے سینٹرل جاوا سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوگا نے اپنی بیوی کو کہا تھا کہ اگر اس بیٹا پیدا ہوا تو وہ اس کا نام خود رکھے گا۔

پچھلے سال جب یوگا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا  تو اس نے اپنے دفتر کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے اس کے نام پر اپنے بیٹے نام رکھ دیا تھا ۔حیران کن طور پر رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں نام رکھنے کے اس فیصلے میں والد کے ساتھ تھی۔

یوگا کہناتھاکہ  پہلے پہل میرے بیٹے کا نام رکھنے پر میرے رشتہ دار شدید ناراض ہوئے مگر میں بھی ضد کا پکا تھا اس لیے میں بھی اپنے فیصلے پر ڈٹا رہا ، اب سب  اسکو ڈنکو کہتے ہیں ۔

مزیدخبریں