مودی نے عمران خان کے بیان کو ریورس سوئنگ قرار دے دیا

10:20 PM, 19 Apr, 2019

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے بیان کو بھارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے  ریورس  سوئنگ  قرار دے دیا اور کہاکہ ریورس سوئنگ پر ہیلی کاپٹر شاٹ لگانا بھارتی عوام جانتے ہیں، بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے مشاورت کے بعد کئے ، بالاکوٹ حملہ اور سرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے مشکل نہیں تھے،جب حب الوطنی راہ دکھاتی ہے توکوئی فیصلہ مشکل نہیں رہتا ۔

مودی کا کہنا تھا کہ فوج پر پورا اعتماد ہے،جن کوبالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں پر شک ہے ،انہیں عوام جواب دیںگے۔ جمعہ کوبھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے مشاورت کے بعد کئے۔انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ حملہ اور سرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے مشکل نہیں تھے،جب حب الوطنی راہ دکھاتی ہے توکوئی فیصلہ مشکل نہیں رہتا۔

بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کے سوال پربھارتی وزیراعظم نے کہاکہ انہیں فوج پر پورا اعتماد ہے،جن کوبالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں پر شک ہے ،انہیں عوام جواب دیںگے۔ان کا کہناتھاکہ بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں پرشک کرنےوالے وہ ہیں ،جنہوں نے71کی جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ لیا۔بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی)سے مذاکرات سے متعلق بیان کو ریورس سوئنگ قرار دیا اور کہاکہ بھولنا نہیں چاہئے پاکستانی انتخابات میں مودی کا نام کس طرح استعمال کیا گیا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان ایک کرکٹرہیں،ان کا حالیہ بیان بھارتی انتخابات کومتاثر کرنے کیلئے ریورس سوئنگ ہے، ریورس سوئنگ پر ہیلی کاپٹر شاٹ لگانا بھارتی عوام جانتے ہیں۔بی جے پی کے حقیقی مسائل کے بجائے ہائپرنیشنل ازم کو توجہ کا مرکز بنائے رکھنے پر نریندر مودی نے کہا کہ کیا دہشت گردی،فوجیوں کی ہلاکتیں، حقیقی مسائل نہیں،ہائپرنیشنل ازم کی اصطلاح حب الوطنی کو دھندلاکرنے کیلئے ایجادکی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا وضاحتی بیان سامنے آنے کے باوجود بھارتی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی برقرار کھی ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں