اسد عمر نے وزیر اعظم کی آفر ٹھکرا دی، کراچی روانہ

08:13 PM, 19 Apr, 2019

اسلام آباد: اسد عمر استعفیٰ منظور ہونے  کے بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے تاہم وہ  پارٹی کے  اہم اجلاسوں کے لیے اسلام آباد آتے جاتے رہیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر استعفیٰ منظور ہونے کے بعد  اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی جانب سے  آج بھی ان کو توانائی کی وزارت کی پیش کش کی گئی تھی جس کو اسد عمر نے ٹھکرا دیا۔

اسد عمر نے توانائی کی وزارت لینے سے آج پھر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے اور  اب  اپنا زیادہ وقت کراچی میں گزاریں گے۔

 

 تاہم وہ پارلیمنٹ کے سیشن، پارٹی کے اہم اجلاسوں اور حلقے میں وقت گزارنے اسلام آباد آتے جاتے رہیں گے۔

 

مزیدخبریں