اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نےوزیر خزانہ اسدعمرکااستعفیٰ منظورکرلیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نےبھی استعفےکا باقائدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ، صدرمملکت عارف علوی نےوزیراعظم عمران خان کی سفارش پر وزیر خزانہ اسدعمرکااستعفیٰ منظورکر لیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسدعمرکےاستعفےکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب اسد عمر کی جگہ عبدالحفیظ شیخ کومشیرخزانہ مقررکیا گیا ہے جس کا باقائدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کاعہدہ وفاقی وزیرکےبرابرہوگااور ان کے پاس ریونیواوراقتصادی امورکابھی چارج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ دبئی سےاسلام آبادپہنچ گئےوہ وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنےسےقبل وزیراعظم سےملاقات کریں گے اور اپنےمعاشی روڈمیپ سے عمران خان کو آگاہ کریں گے۔