کابینہ ڈویژن کی فہرست جاری،اسد عمر،عامر کیانی بدستور عہدوں پر براجمان

01:07 PM, 19 Apr, 2019

اسلام آباد:کابینہ ڈویژن نے وزیروں ، مشیروں اور معاون خصوصی کی نئی فہرست جاری کر دی۔

کابینہ ڈویژن کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ،نئی فہرست کے مطابق اسد عمر اور عامر کیانی اپنے عہدوں پر بدستور براجمان ہیں ۔

ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کا نام شامل نہیں ،فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا ،نئے معاونین خصوصی کا نام بھی شامل ، وزیر مملکت کا درجہ ہوگا۔

معاون خصوصی کی نئی تعداد 13 ہوگئی ،جبکہ وفاقی وزرا کی تعداد 25 ہے،وزرائے مملکت کی تعداد 5 اور وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

مزیدخبریں