بدین میں ٹریفک حادثہ،8 افراد جاں بحق 30 زخمی

10:59 AM, 19 Apr, 2019

بدین: سندھ کے ضلع بدین میں ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں پانچ مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔مٹھی سے کراچی جانے والی اے سی کوچ کو مورجھر کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بدین منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے سبب ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کیلئے تعطل پیدا ہوا۔ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مقامی افراد نے بھی حصہ لیا اور کچھ ہی دیر ٹریفک بحال کردی گئی۔

حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں