اسد عمر نے استعفیٰ کیوں دیا؟اصل وجہ اب سامنے آگئی

10:16 AM, 19 Apr, 2019

اسلام آباد : اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد مختلف حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ پارٹی کے اندر اختلاف شروع ہو گئے ہیں دوسری طرف عمران خان کے سخت فیصلے وزاءکیلئے ناخوشگوار ہیں ،ایسے میں اسد عمر کا سب سے اہم وزارت سے استعفیٰ دینا عمران خان کیلئے خود کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں۔

اسد عمر نے استعفیٰ کیوں دیا اس کی ذرائع کے مطابق خبر یہ ہے کہ عمران خان خود یہ چاہتے تھے کہ اگر اسد عمر نے اس وزارت کو چھوڑنا ہے تو وہ بجٹ سے قبل ہی ایسا فیصلہ کر لیں تاکہ نئے آنے والے وزیر اپنا بجٹ خود بنائیں اور پھر اس کو لے کر چلیں ،تاکہ بعد میں یہ نہ کہا جا سکے کہ یہ بجٹ میر ی مرضی کا نہیں بنا یا گیا ۔

ساتھ ہی ساتھ ذرائع کے مطابق یہ خبریں بھی گرد ش کر رہی ہیں کہ اسد عمر کے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات انتہائی طویل رہے جس میں مختلف باتیں بار بار تبدیل ہو تی رہیں جس سے بھی عمران خان خوش نہ تھے ،آئی ایم ایف سے حاصل کیا جانے والا پیکج 90فیصد تو مکمل ہو چکا لیکن ابھی 10فیصد کام باقی ہے جو اب آنے والے نئے وزیر خزانہ ہی اس کو پورا کرینگے ۔

  

ذرائع کے مطابق عمران خان کا بجٹ سے ایک ماہ قبل ہی اہم ترین وزیر کو تبدیل کرنا انہتائی مشکل فیصلہ تھا۔

مزیدخبریں