میں ایک سے زائد دفعہ علی ظفر کے ہاتھوں جسمانی طورپر ہراسگی کا نشانہ بنی ، میشا شفیع

05:33 PM, 19 Apr, 2018

لاہور: معروف گلوکارہ میشا شفیع نے پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر پت جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سے زائد دفعہ علی ظفر کے ہاتھوں جسمانی طورپر ہراسگی کا نشانہ بنی ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے میشا شفیع نے کہا کہ وہ خاموش رہنے کی روایت توڑرہی ہیں ، یہ آسان نہیں لیکن اب خاموش رہنا بھی مشکل ہے۔میشاشفیع نے لکھاکہ ” ایک خاتون ، ماں اور معروف شخصیت ہونے کے ناطے ہمیشہ یہ سوچا کہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے آواز اٹھاو¿ ں جو میری پیروی کرتے ہیں ، خاص طورپر لڑکیاں جوپاکستان میں اپنے آپ کے لیے کچھ کرناچاہتی ہیں۔



انہوں نے کہا کہ میرے کیریئرکے دوران میری فیملی اور فینز نے غیرمشروط پر محبت اور حمایت کی جس نے مجھے ہمت دی کہ مسائل پر بات کروںتاہم کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جہاں ایک عورت ہونے کے ناطے گفتگو کرنا مشکل ہے بالخصوص جنسی ہراسگی کے معاملے پر، آج میں اس لیے بول پڑی کیونکہ مجھے اپنا ضمیر مزید خاموش نہیں رہنے دیتا، اگر میری طرح یہ کسی اور کیساتھ ہواپھر میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔
میں بھی ایک سے زائد دفعہ انڈسٹری میں اپنے ساتھی علی ظفر کے ہاتھوں جسمانی طورپر ہراسگی کا نشانہ بنی ، یہ واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب میں نوجوان تھی یا انڈسٹری میں نئی نئی آرہی تھی ، میں اپنے دماغ کی بات ماننے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہوں اور یہ واقعہ میرے ساتھ اس وقت پیش آیا جب میں دو بچوں کی ماں ہوں“۔انہوں نے مزید لکھاکہ ’ کوئی بھی خاتون جنسی ہراساں کیے جانے سے محفوظ نہیں ، ہمارے معاشرے میں ہم بولنے سے کتراتے ہیں اور خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ، ہمیں اجتماعی طورپر اپنی آواز بلند کرکے کہانیاں شیئر کرنی چاہیں تاکہ ہم اس روایت کو توڑ سکیں تاکہ نوجوان خواتین آج محفوظ ہوں ‘۔

مزیدخبریں