لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب پنجاب میں تیزی سے کاروائیاں کررہا ہے، مگر یہ کام ماضی میں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیے ۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں پرتنقید کرنیوالے اپنے صوبوں میں وہی منصوبے شروع کررہے ہیں۔ دانش سکول جو اوائل سے تنقید کی زد میں رہاوہاں بچے بہترین تعلیم حاصل کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے بچوں کو بھٹوں سے نکال کر سکولز میں داخل کروایا ، غریبوں کیلئے دانش سکولز بنائے جس کا مقصدمستحق طلبہ کے سرپردست شفقت رکھنا تھا۔