چینی ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے لائٹر نکال دیا

03:52 PM, 19 Apr, 2018

بیجنگ:چینی ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا جبکہ اس شخص کی دوسری مرتبہ کی جانے والی سرجری کامیاب رہی ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے آج سے 20 سال قبل لائٹر نگل لیا تھا ۔بھارتی میڈیا نے چینی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے حوالہ سے بتایا کہ سرجنوں نے لائٹرکی موجودگی والی جگہ کا پتہ چلانے کے لئے اس شخص کے جسم میں کیمرہ داخل کیا اور تمام سرجری کو ریکارڈ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق آرمی چیف راحیل شریف کی اداکار گوہر ممتاز و انعم گوہر کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص نے 20 سال قبل حادثاتی طور پر دھات اور پلاسٹک کا بنا لائٹر نگل لیاتھا جس کے بعد اس نے کبھی بھی میڈیکل علاج کی ضرورت محسوس نہ کی تاہم گذشتہ دنوں معدے میں تکلیف اور درد کے باعث اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تفصیلی معائنے کے بعد معدہ میں سے لائٹر نکال دیا ۔ اس شخص کا دوسرا آپریشن محض دس منٹ جاری رہا ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں