رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے پانی کی عدم دستیابی پر خودکشی کی دھمکی دے دی

03:12 PM, 19 Apr, 2018

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کامران اختر نے بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو میں کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کو پانچ سال سے مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، علاقے میں پانی کی فراہمی کا جواب دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:صاف پانی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے : جسٹس ثاقب نثار
 
 انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون کوپانی نہ ملا تو سندھ اسمبلی کے باہر خودکشی کرلوں گا اور میری موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پانی بیچ کر ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس
 
 

خیال رہے کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی ایک معمہ بنی ہوئی ہے کراچی کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہو رہا جس کے باعث لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ۔ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی پر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوٹس بھی لیا لیکن معاملہ جوں کا توں ہے ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں