اسلام اباد: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تاہم باضابطہ اعلان 25 اپریل کو ہو گا۔
ندیم افضل چن نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو پیر کو میں اپنی رہائشگاہ آنے کی دعوت بھی دی۔
اس سے قبل ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی کارروائی موخر کر دی
یاد رہے گزشتہ روز سابق ایم این اے نواب شیر وسیر نےتحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ نواب شیر وسیر فیصل آباد سے دوبار ایم پی اے ، ایک بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں