لاہور : گزشتہ دنوں معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری شادی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر دوسری شادی کے حوالے سے بحث جار ی ہے اور اپنے کردار ’جان ریمبو‘ سے وجہ شہرت بننے والے اداکار افضل خان نے بھی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کو انسٹاگرام کی مشہور ترین شخصیت ہونے کا اعزاز مل گیا
تفصیلات کے مطابق اداکار افضل خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے توفیق دی تو وہ بھی دوسری شادی کریں گے۔
اس موقع پر ریمبو کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں تو اداکار نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اہلیہ سے پوچھا کہ میری دوسری شادی پر آپ کو کوئی اعتراض ہو گا تو صاحبہ نے جواب دیا کہ جی نہیں! مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کرلی
یاد رہے کہ اقرار الحسن نے دوسری شادی 5 سال قبل کی تھی تاہم وہ اب منظر عام پر آئی جس کی وجہ سے اینکر پرسن بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں تھے۔ جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنا موقف پیش کیا اور دوسری شادی کی وضاحت پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی اقرار الحسن کو دوسری شادی کی مبارکباد
قبل ازیں ان کی دوسری شادی کا تب پتہ چلا جب ایک ٹوئٹر صارف نے نیوز اینکر فرح یوسف کے ساتھ اقرار الحسن کی تصاویر پر سوال اٹھایا تھا تو اس وقت ان کی دوسری شادی کے بارے لوگوں کو پتا چلا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اقرار الحسن کو دوسری شادی کی مبارکباد دی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں