لندن: نواز شریف، مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن پہنچتے ہی نواز شریف اور مریم نوازنے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔
نوازشریف نے ڈیڑھ گھنٹے بیگم کلثوم نواز کے ساتھ اسپتال میں گزارے اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا ۔ لندن میں کب تک رکوں گا کل تک پتا چل جائے گا۔
مزید پڑھیں: خریدے گئے ووٹوں سے منتخب چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کیا بنے گا؟ خواجہ آصف
مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پانچ ماہ امی کو ملی ہوں اور وہ ان پانچ مہینوں میں کافی کمزور ہو گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اور ساری ماؤں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس اراکین کو نوٹس جاری
ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال نہیں کیا۔واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ لندن میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ایئر پورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں