بیساکھی میلے کیلئے پاکستان آنیوالی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی رچا لی

12:43 AM, 19 Apr, 2018

لاہور :بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والی خاتون کرن بالا نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی نوجوان سے نکاح کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی کرن بالا دختر منوہر لال نے پاکستان پہنچ کر لاہور کی مسجد جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کر لیا ہے ۔

کرن بالا نے اپنا نام تبدیل کر کے آمنہ بی بی رکھ لیا ہے ، آمنہ بی بی نے اسلام قبول کر نے کے بعد محمد اعظم ولد خادم حسین سے شادی کر لی ہے اور پاکستان میں قیام کیلئے ویزہ میں توسیع کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

آمنہ بی بی کا موقف ہے کہ وہ واپس بھارت نہیں جانا چاہتی کیوں کہ اس کی جان کو وہاں پر خطرہ ہے۔

جامعہ نعیمیہ میں مفتی راغب نعیمی نے آمنہ بی بی کو کلمہ پڑھایا اور دین اسلام میں داخل کیا جس کے بعد اب وہ پاکستان میں ہی رہنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں ۔ آمنہ بی بی کا ویزہ 12 تاریخ سے شروع ہوا تھا جوکہ 21 تاریخ کو ختم ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں