لاہور: سام سنگ کے حال ہی میں متعارف کروائے گئے دو شاندار سمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 اور ایس 8پلس دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل کر چکے ہیں ، تاہم 27 اپریل کو یہ دونوں سمارٹ فونز پاکستانی صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے۔اس وقت یہ دونوں فون پری آرڈرز کے لیے دستیاب ہیں۔
معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے ان کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 8 آپ کو 87 ہزار جبکہ گلیکسی ایس 8 پلس 97 ہزار روپے میں ملے گا۔ یہ سمارٹ فونز تین رنگوں مڈ نائٹ بلیک، آرچڈ گرے اور میپل گولڈ میں دستیاب ہوں گے۔ خصوصیا ت کے پیش نظر گلیکسی ایس ایٹ 5.8 انچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس 6.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہے مگر انفنٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس ہونے کے باعث یہ دیکھنے میں گلیکسی ایس سیون جتنے ہی لگتے ہیں جبکہ کواڈ ایچ ڈی ریزولویشن یا 2960x1440 ہے۔
ان فونز کے کیمروں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے اور اس بار بھی 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایف 1.7 آپرچر موجود ہے جو کہ گلیکسی ایس سیون میں بھی تھا مگر اس بار سام سنگ نے تصاویر کے پراسیس کے طریقے کو بدلا ہے جس کے نتیجے میں فوٹوز کے رنگ پہلے سے کچھ بہتر اور واضح ہوتے ہیں، جبکہ ملٹی فریم پراسیسر شامل کیا گیا ہے تاکہ ایک وقت میں کئی تصاویر کو اکھٹا کرکے پرفیکٹ تصویر لی جاسکے۔اسی طرح آٹھ میگا پکسل فرنٹ کیمروں کو بہتر بنایا گیا اور اسمارٹ آٹو فوکس اور وائیڈ اینگل سیلیفز لینے کے فیچر شامل کیا گیا ہے اور ہاں تصاویر کو سجانے کے لیے متعدد شوٹنگ موڈز اور آپٹیمائز فلٹرز بھی دیئے گئے ہیں۔سام سنگ نے اسے اپنا طاقتور ترین فون قرار دیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
گلیکسی S8اور S8پلس ملک بھر میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار
لاہور: سام سنگ کے حال ہی میں متعارف کروائے گئے دو شاندار سمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 اور ایس 8پلس دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل کر رہے ہیں ، تاہم 27 اپریل کو یہ دونوں سمارٹ فونز پاکستانی صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے۔اس وقت یہ دونوں فون پری آرڈرز کے لیے دستیاب ہیں
11:00 PM, 19 Apr, 2017