شیخوپورہ: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018کے شروع میں ملک سے اندھیروں کو خاتمہ ہو جائے گا ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دھرنے سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا گیا. دھرنے والوں نے ملک کو پیچھے دھکیلنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی بھکی منصوبہ وزیر اعظم کے روشن پاکستان کے وژن کا عکاس ہے .بھکی منصوبے کا مکمل کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کو جاتا ہے .
حویلی بہادر شاہ اور بلوکی منصوبوں سے 1200,1200میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ساہیوال کو پاور پلانٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا گدو کے مقابلے میں بھکی حویلی بہادر اور بلوکی منصوبے آدھی قیمت پر لگائے گئے تین منصوبوں میں قومی خزانے کو 112ارب روپے کی بچت ہوئی ملک کی 70سالہ تاریخ میں ایسی بچت اور شفافیت کی مثال نہیں ملی. بھکی پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ 2018کے شروع میں ملک سے اندھیروں کو خاتمہ ہو جائے گا ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دھرنے سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا گیا دھرنے والوں نے ملک کو پیچھے دھکیلنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی انہوں نے کہا ہے کہ گیس سے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے کے افتتاح پر وزیراعظم کا مشکور ہوں منصوبہ توانائی میں خود کفالت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہمیت کا حامل ہے. بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح ترقی کے دروازے کھولنے کی طرف اہم پیشرفت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے نندی پور منصوبے پر کام شروع کیا نندی پور منصوبے کی مشینری کراچی میں گل سڑ رہی تھی ماضی میں نندی پور منصوبے کے چھ ارب روپے لوٹ کر سوئس بینک میں جمع کرائے گئے. گذشتہ حکومت کی نااہلی سے نندی پور پاور پلانٹ پر 18سے 20 ارب روپے زائد لاگت آئی وزیر اعظم کی جانب سے شفافیت کے لیے بنائے گئے معیارات کو قوم 90سال تک جاری رکھے گی۔