راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30 امن دشمنوں کو سزائے موت دینے کیلئے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ان تمام دہشتگروں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔
دہشت گرد اے پی ایس پشاور، فوجی اہلکاروں کے قتل، سیکورٹی فورسز، سیدو شریف ایئر پورٹ اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔
واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے گزشتہ سال دسمبر میں چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔ سزا پانے والے مجرمان ایس پی چوہدری اسلم اور 58 افراد کے قتل جبکہ ایس ایس پی فاروق خان سمیت 226 افراد کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں