ہماچل پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک

04:37 PM, 19 Apr, 2017

ہماچل پردیش: ریاست ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس اترکھنڈ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا میں جا گری تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں