ممبئی:سونو نگم کے اذان کے بارے میں غلط بیان کے بعد دنیا بھر سے سونو کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
اس واقعے کے بعد ایک بھارتی مسلمان نے اعلان کیا کہ جو کوئی سونو نگم کے سر کے بال اتار کے آئے گا اسے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے ۔
اس اعلان کے بعد سونو نگم نے اپنے سر کے بال خود منڈوا دیے اور پھر مطالبہ کیا کہ اب مجھے انعام دیا جائے ۔
سونو نگم کا مزید کہنا ہے کہ ’ میں اپنے مسلمان بھائیوں کو کہتا ہوں کہ اس بات کو چیلنج نہ لیں اور آ کر میرے سر کے بال اتار دیں‘۔