اگر میرے ٹویٹس مسلم مخالف ہیں تو معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں: سونو نگم

اگر میرے ٹویٹس مسلم مخالف ہیں تو معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں: سونو نگم

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور گلوکارسونو نگم جنہیں دنیا بھر میں اذان مخالف بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں پر  اب وہ معافی مانگنے کے لئے بھی تیار ہو گئے ہیں۔

سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تازہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اگر میرے ٹویٹس مسلم مخالف ہیں تو معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔

اس سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں تنقید کرنے والے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا تھا کہ آپ کی سوچ آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں جو میں نے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق دیا تھا کہ مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں