کل سے شارٹ فال میں کمی آنا شروع ہو جائے گی: خواجہ آصف

02:40 PM, 19 Apr, 2017

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر بجلی خواجہ آصف اعتراف کر لیا کہ گرمی میں لوڈشیڈنگ عذاب سے کم نہیں۔ کل سے صورتحال میں بہتری کی نوید بھی سنا دی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافے پر کہنا تھا کہ بائیس سو میگا واٹ کے پلانٹس مرمتی امور کے باعث بند تھے۔

انہوں نے بجلی کی جبری بندش کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں بجلی کا اصل شارٹ فال 5200 میگاواٹ ہے۔

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک بڑا دعویٰ بھی کر دیا۔ کہتے ہیں دسمبر تک شارٹ فال ختم نہ کیا تو ان کا گریبان حاضر ہے۔وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف نے سردیوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ تو کر دیا لیکن عوام شدید گرمی میں یہ عذاب کیسے برداشت کریں گے اس بابت وزیر موصوف نے کچھ نہیں فرمایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں