تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 8 خواتین بھیس بدل کر آزادی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچ گئیں۔ مردانہ لباس پہن کر خواتین کو یہ کام کرنا مہنگا پڑ گیا اور ان تمام خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تہران میونسپل سیکورٹی کے سربراہ کا کہنا تھا ایسا پہلی بار نہیں ہوا اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا خواتین کی عزت کو محفوظ بنانے کیلئے یہ پاپندی لگائی گئی ہے۔ اگر کوئی خاتوں میچ دیکھنا چاہتی ہے تو وہ گھر میں بیٹھ کر یہ میچ براہ راست ٹی وی پر بھی دیکھ سکتیں ہیں۔
یاد رہے ایرانی قوانین کے مطابق خواتین کے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے اور عوامی مقامات پر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خمینی نے خواتین کے عوامی مقامات پر سائیکل چلانے کے حوالے سے فتویٰ جاری کیا تھا کہ خواتین کے اس عمل کی وجہ سے مرد متوجہ ہوں گے جو کہ مسائل کا باعث بنے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں