سونو نگم کے خلاف ایف آئی آر درج

سونو نگم کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی:معروف بھارتی  گلوکار سونو نگم اس وقت سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جب سے انہوں نے اذان کے خلاف ٹویٹ کی جس سے نہ صرف مسلمان برادری بلکہ ہندو بھی خوش نہ ہوئے ۔یہ ایف آئی آر مہا رشترا کے ایک ضلع اورنگ آباد میں درج کروائی گئی جس کی کاپی بھارت کے ایک مقامی اخبار نے شایع بھی کی ۔

اس ایف آئی آر کے بعد سونو نگم نے آج سہ پہر 2 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ سونو نگم کے مطابق وہ مسلمانوں یا ان کی عبادات کے خلاف ہر گز نہیں ہیں بلکہ ان کا اشارہ صرف لاﺅڈ اسپیکر کی طرف تھا۔یاد رہے کہ تمام انڈسٹری کی جانب سے سونو کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اسی سلسلے میں میکا سنگھ نے سونو کو ایک ٹویٹ میں مشورہ دے ڈالا کہ آپ لاﺅڈ اسپیکر بدلوانے کی بجائے اپنا گھر بدل لیں۔