واشنگٹن: صدر ٹرمپ کے نئے صدارتی انتظامی حکم نامے کا عنوان " Buy American Hire American "ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر ایک امریکی سامان ساز کمپنی کے صدر دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران جاری کیے۔ نئے ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد ایسی پالیسی واضع کرنا ہے جس کے نتیجے میں امریکی ساختہ مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔
نئے بل کے تحت وفاقی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایچ ون بی ویزا پروگرام مییں بہتری لانے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔
نئے حکم نامے کے تحت امیگریشن نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایچ 1 بی ویزا قابل افراد کو ملے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں