پاناما کیس کے فیصلے میں حکمرانوں کو فارغ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

پاناما کیس کے فیصلے میں حکمرانوں کو فارغ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو حکمران فارغ ہوتے نظر آنے لگے۔ کہتے ہیں فیصلہ سننے کے لئے خود سپریم کورٹ جاؤں گا۔

انہوں نے اعلان کیا ایک سو چھبیس دن سپریم کورٹ میں باقاعدگی سے کیس لڑا اور اب جب فیصلے کا وقت آیا ہے تو وہ خود سپریم کورٹ جائیں گے اور فیصلہ سنیں گے۔

گزشتہ دن سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، جمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں