لاہور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاناما فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں تاخیر سے نظر آتا ہے کہ جج ڈبل مائنڈڈ ہیں۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کر سکتا ہے اور کمزور بھی ہو سکتا ہے۔ کل کوئی معجزہ ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا جسٹس منیر سے انوارالحق تک فیصلوں پر جو ردعمل آیا حالات اور تھے۔ قائد خزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ماضی کی تاریخ کو دیکھیں تو میرا وژن اس حوالے سے صاف ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں