نیو دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنادیا۔ بابری مسجد کیس کے مرکزی ملزم ایل کے ایڈوانی کے خلاف اپیل بحال کردی گئی۔بدھ کوبھارتی سپریم کورٹ نے 25سال قبل شہید کی جانے والی تاریخی بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے بی جی پی رہنما ایل کے ایڈوانی سمیت واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف 2سال میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
اپنے فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایل کے ایڈوانی کے خلاف اپیل کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی ساتھ ہی اوما بھارتی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنادیا
11:55 AM, 19 Apr, 2017