جاپان: جونیر ریسلنگ چیمپئن شپ میں جھارا پہلوان کے بھتیجے نے میدان مار لیا

11:44 AM, 19 Apr, 2017

ٹوکیو: دیسی کشتی کی پہچان جھارا پہلوان کے بھتیجے 17 سالہ ہارون نے میٹ ریسلنگ میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی۔ میٹ ریسلنگ میں دنیا میں معروف جاپانی ریسلرز کی ہارون پہلوان کے سامنے ایک نہ چلی۔

ہارون پہلوان نے جاپانی ریسلرز کو میٹ پر پٹخ پٹخ کر چاروں شانے چِت کر دیا۔ جاپان کی نیشنل جونیر ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے سابق نمبر ون ریسلر جھارا پہلوان کے بھتیجے ہارون پہلوان نے اپنے تایا جھارا سمیت پورے ملک کا نام روشن کر ڈالا۔

ہارون پہلوان نے نہ صرف جونیر ریسلنگ چیمپئن شپ جیتی بلکہ جاپان کے بہترین ریسلر بھی قرار پائے۔ ہارون پہلوان گزشتہ تین سال سے سابق ورلڈ چیمپئن انوکی ریسلر کے پاس زیرتربیت ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں