لاہور۔ کوئلے سے بچلی پیدا کرنے ولا پاکستان کا پہلا کول پاور پلانٹ ساہیوال میں چین کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے، جس نے اس سال کے اوئل میں بجلی کی پیداوار شروع کرنی تھی۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق ساہیوال کول پاور پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح25 جولائی کو متوقع ہے جس کے بعد یہ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام شروع کر دے گا، لیکن اس کا تجرباتی افتتاح اسی مہینے کی 25تاریخ کو ہونا ہے جس سے پاور پلانٹ کی پیدواری صلاحیت کی جانچ کی جائے گی مگر صوبائی حکومت کا موقف کہ اس مہینے کی 25 تاریخ کو اسکا مکمل افتتاح کر دیا جائے لیکن چینی
ا نجینئر ز کا کہنا کہ ابھی اس مہینے میں اسکا افتتاح ممکن نہیں ہے ابھی ہم صرف اسے تجرباتی بنیادوں پر چند میگا واٹ بجلی پیدا کر کے چیک کریں گئے اور باقاعدہ افتتاح25 جولائی کو ممکن ہو گا۔
صوبائی حکومت پانامہ کیس اوراگلے سال آنے والے جنرل الیکشن کی وجہ سے جاری منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتی ہے تاکہ ان منصوبو ں کے فوائد کو الیکشن کے لیے استعمال کیا جا سکے ۔
یاد رہے الیکشن 2013میں مسلم لیگ ن کے قیادت نے بجلی بحران کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ابھی تک ملک میں بجلی کا بحران اپنے عروج پر ہے
ساہیوال کول پاور پلانٹ کے افتتاح کی تا ریخوں پر صوبائی حکومت اور چینی انجینئر ز متفق نہ ہوسکے
11:33 AM, 19 Apr, 2017