ترک صدر نے ریفرنڈم پر یورپی مبصرین کی تنقید کی مذمت کر دی

09:30 AM, 19 Apr, 2017

انقرہ :ترکی کے ریفرنڈم میں صدر طیب اردوان کی کامیابی کو عالمی برادری نے کھلے دل سے تسلیم نہیں کیاجس پرترکی نے تنقید کی ہے۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب کو فون کرکے مبارکباد پیش کی۔ جبکہ وائٹ ہاوس نے عالمی مبصرین کی رپورٹ آنے تک ریفرنڈم نتائج پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
ترکی کے تاریخی ریفرنڈم میں طیب اردوان کی جیت پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے ریفرنڈم پر یورپی مبصرین کی تنقید کی مذمت کی اور اسے بنیاد پرست ذہنیت قراردیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریفرنڈم میں کامیابی پرطیب اردوان کومبارکباد پیش کی ۔تاہم وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ترک ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کی رپورٹ آنے سے قبل کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا جائے گا ۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ریفرنڈم میں بڑے کم مارجن سے کامیابی کے بعد صدر اردوان پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔دوسری جانب استنبول میں ہزاروں افراد نے ریفرنڈم کے بعد ترک صدر کو حاصل وسیع اختیارات کے خلاف احتجاج کیا ۔

مزیدخبریں