آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

10:34 PM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نائب روسی وزیراعظم نے ملاقات کی ۔اس کے دوران خطے کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں فروغ امن کے لیے اس کے کردارکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے روس سے روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں