لبنان میں ایک بار پھر کمیونیکشن ڈیوائسز پھٹ گئیں

07:53 PM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

بیروت:لبنان میں ایک بار پھر کمیونیکشن ڈیوائسز پھٹ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ہونے والے دھماکے حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکی سیٹس میں ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکے گزشتہ روز پیجر دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازوں کے دوران ہوئے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا نے دھماکوں میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے  جبکہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

مزیدخبریں