190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلے سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیاگیا

05:22 PM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈ کا حتمی فیصلے سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیاگیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی   اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ میں کیس زیرالتوا ہے، اس لیے احتساب عدالت کو حکم دیا جائے وہ ٹرائل آگے نہ بڑھائے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی   اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں