عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے:علی امین گنڈاپور

04:55 PM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ  عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے۔ علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتا ح کرنے کے بعد کابینہ ارکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے افغان قونصل کے پاکستانی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے بتایا کہ افغان قونصل جنرل نے اپنا مؤقف دے دیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، پورٹل سے پتا چلے گا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سےکیا ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، عوام کا ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کرنا ہے، غیر قانونی بھرتیوں بارے تحقیقات کررہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کے خلا ف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کی ہدایات کی ہے، متعلقہ افسران سے سروے کے بارے میں کہا گیا ہے،اور جو چیزیں نہیں ہورہی ہیں اس کے بارے میں بتائیں تاکہ ہم اس کا مداوا کریں، ہمارا مین فوکس ضم اضلاع پر ہے، ضم اضلاع میں وہاں کے ڈومیسائل کے بغیر کوئی باہر سے آکر بھرتی نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں