منی پور:منی پور کی مظلوم خواتین انصاف کی منتظر ہیں۔رپورٹ کے مطابق مودی کے بھارت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ منی پور کی مظلوم خواتین ایک سال سے زائد عرصے سے انصاف کی منتظر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منی پور جل رہا ہے مگر مودی کا انصاف خاموش ہے۔منی پور کی ہزاروں، مائیں، بہنیں، بیوائیں اور بیٹیاں ظلم کاحساب مانگ رہی ہیں۔منی پور میں خواتین مسلسل تشدد اور زیادتی کاشکار ہورہی ہیں۔کبھی خواتین کو برہنہ پریڈ کرا کر ان کےعزت نفس مجروح کی گئی تو کبھی انکے شوہر اور بچوں کو بے دردی سے انکی آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔
منی پور میں نسلی فسادات اور تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی خواتین ہیں اور ذرائع کاکہنا ہےکہ غیر محفوظ اور بے بس اقلیتیں اب اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھانا شروع ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق مودی کا کنٹرول اب منی پور میں ختم ہوتا جارہا ہے۔نریندر مودی کی جماعت نے تیسری بار اقتدار تو حاصل کرلیا مگر پارلیمانی اکثریت نہ ہونے کے باعث بھارتی جنتا پارٹی کا اتحادیوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔