فرانس میں قومی ترانے کی گونج،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے تاریخ رقم کر دی

04:08 PM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

طولوس:فرانس میں قومی ترانے کی گونج،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے تاریخ رقم کر دی۔

ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان(ایپ سپ)  کا  پچیس رکنی اعلی سطحی وفد چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی قیادت میں یورپین ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کی دعوت پر فرانس کے شہر طولوس  میں ہے۔ 

فرانس کے شہر طولوس  میں پاکستان پویلین  کی افتتاحی تقریب  ہوئی۔  افتتاح سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پاکستانی پویلین سب کی توجہ کا مرکز  بنا ہوا ہے،سب اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔اس وفد میں پاکستان کی نامور جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹر زاور ڈین شامل ہیں ۔

پاکستان میں اعلیٰ  معیار تعلیم اور تحقیق کے میدان میں یورپ کو اپنا شراکت دار بنانے کیلئے تاریخ میں  پہلی مرتبہ پاکستان کی نامور نجی جامعات کی جانب سے   اپنی مدد آپ کے تحت  چار روزہ ایکسپو اور کانفرنس میں پاکستان پویلین سجایا  گیا   ہے ۔اس  سے پاکستان اور یورپ کے درمیان اعلیٰ  تعلیمی میدان میں تعاون کے نئے مواقع میسر آسکیں گے۔

چئیرمین ایپ سپ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن  نے   خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  یورپی تعلیمی کانفرنس میں  پاکستان کی نمائندگی بڑااقدام ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  تحقیقی میدان میں عملی شراکت داری کے معاہدے  ہوئے۔

مزیدخبریں