انتظار کی گھڑیاں ختم ، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"  بھارت میں بھی جادو جگائے گی

انتظار کی گھڑیاں ختم ،

ممبئی:پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی پذیرائی کا سلسلہ تھما نہیں اور اب یہ فلم 2 اکتوبر کو بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ بھارت کے جن سینما گھروں میں یہ فلم ریلیز ہو گی، ان کی فہرست جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔بھارتی فلمی شائقین یہ خوش خبری سننے کے بعد بہت پُر جوش ہیں اور انتہائی بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں یہ فلم دسمبر 2022ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن انتہا پسند ہندو گروپس اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی شدید مخالفت کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

مصنف کے بارے میں