جے یو آ ئی انٹراپارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جے یو آ ئی انٹراپارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل کرانے کے لیے ساٹھ دن کی مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جے یو آ ئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت  چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،جے یو آئی کے وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں الیکشن ہوچکے ہیں،صوبائی سطح پر پارٹی انتخابات جاری ہیں جس کے بعد وفاقی سطح پر الیکشن ہوں گے۔

 وکیل نے مزید  بتایا کہ ہمارے الیکشن پرکافی وقت لگتا ہے،عام انتخابات کے باعث زیادہ تاخیر ہوئی،  الیکشن مکمل کرانے کے لئے ساٹھ دن کی مہلت درکار ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ یہ تو بہت زیادہ وقت ہے،وکیل نے کہا کہ ہم ساٹھ دن سے پہلے ہی الیکشن مکمل کروا لیں گے۔آئینی ترمیم بھی ساتھ چل رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آئینی ترمیم سے پارٹی الیکشن کا کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے۔ کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مصنف کے بارے میں