پی ٹی آ ئی کے 21 ستمبر جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

10:37 AM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان   تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا ، علاوہ ازیں پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مار کر گھر کی تلاشی لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزیدخبریں