شنگھائی میں طاقتور ترین طوفان نے تباہی مچا دی

09:25 AM, 18 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

شنگھائی : چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اُڑ گئے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا جبکہ  راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کو اُڑنے سے بچایا۔

رپورٹسس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث 1400پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد  افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

مزیدخبریں