کوئی کسی کی سیاست ختم نہیں کرسکتا، آئندہ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد ہوگی: محسن شاہنواز رانجھا

09:44 PM, 18 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:ن لیگی رہنما  محسن شاہنواز رانجھا  کاکہنا ہےکہ   کوئی کسی کی سیاست ختم نہیں کرسکتا، میرا خیال ہے کہ آئندہ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد ہوگی۔


ن لیگ کے سینئر رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہاکہ   کوئی کسی کی سیاست ختم نہیں کرسکتا، میرا خیال ہے کہ آئندہ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد ہوگی۔

ان کاکہنا تھا کہ  راجا ریاض اب رکن اسمبلی نہیں رہے، وہ اپنا سیاسی فیصلہ کرسکتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ آئندہ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے نیب ترامیم سے کوئی فائدہ نہیں لیا تھا، ن لیگی قائد نے پاکستان کو ترقی دی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ ہم اپنے دروازے اور دل آزاد امیدواروں کے لیے کھلے رکھیں گے، دعا ہے کہ شفاف الیکشن ہوں اور سیاسی استحکام آئے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے یہ بھی کہا کہ ہمارے وزرا شہید ہوئے، پنجاب کا وزیر داخلہ شہید ہوا، عدالت کا کام عدلیہ پر چھوڑیں اور سیاستدان اپنا کام کریں۔ قاضی فائز عیسیٰ آئین اور قانون کے پابند ہیں، پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ باڈی ہے، قانون بنانے کا اختیار ہے۔

مزیدخبریں